ابنا: اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی نے کہا ہے کہ ان کا ملک، پاکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انھوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ لاہور میں عنقریب افغانستان کا قونصل خانہ کھول دیا جائیگا۔ جانان موسی زئی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان، بعض اختلافات کی بناء پر ایسے مشترکہ نکات کے بارے میں مفاہمت پیدا نہیں کرسکے ہیں جو ان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کا باعث بن سکتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں فریقین کے تعلقات، مزید فروغ پائیں گے۔ پاکستان کے شہروں کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں افغانستان کے قونصل خانے موجود ہیں جبکہ لاہور میں افغانستان کا قونصل خانہ کھولے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کے سابق سفیر عمر داؤد زئی کے، افغانستان کے وزیر داخلہ بن جانے کے بعد، پاکستان میں جانان موسی زئی کو افغانستان کا نیا سفیر متعین کیاگیا ہے۔اس سے قبل جانان موسی زئی، افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے سرگرم عمل رہے ہیں۔
.......
/169